ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ شفقت شیرازی کی عراقی پارلیمان کے سب سے بڑے اتحاد الفتح کے سربراہ اور معروف سیاسی و مزاحمتی شخصیت ہادی العامری سے خصوصی ملاقات

28 مئی 2021

وحدت نیوز(بغداد)مجلس وحدت مسلمین  کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے اپنے دورہ عراق کے دوران عراقی پارلیمان کے سب سے بڑے اتحاد الفتح کے سربراہ اور معروف سیاسی و مزاحمتی شخصیت ہادی العامری سے خصوصی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے جماعتی سطح پر باہمی روابط اور تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے دہشت گردی کے خلاف عراقی قوم کی جنگ اور سیاسی نظام کی بحالی و استحکام کے لیے ہادی العامری اور ان کی جماعت کی کوششوں کوسراہا۔

انہوں نے پاکستانی قوم اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب ہادی العامری نے پاکستانی قوم اور مذہبی و سیاسی قیادت خوصا ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملت اسلامیہ کے تعاون ، قوم کے اتحاد، عزم اور استقامت سے عراق عالمی دہشت گردی پر قابو پانے میں  کامیاب ہوا ہے ۔ عراقی عوام نے قربانیوں کی جو عظیم داستان رقم کی ہے اسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مراجع دینیہ کا بابرکت وجود و رہنمائی اور مقدس مقامات کی موجودگی ایسی عظیم نعمتیں ہیں جن کی بدولت عراقی قوم اس بہت بڑی عالمی جنگ میں سرخرو ہوئی ہے ۔مقامات مقدسہ اور مراجع عظام سے عراقی قوم کو جوش و ولولہ اور معنوی رہنمائی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور قیادت کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ تعاون مثالی تھا جس کی بدولت عراقی قوم کو فتح یابی حاصل ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree