مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام میلاد صادقین کا اہتمام، علماء و طلباء کی شرکت

26 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(مشہد مقدس)مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام میلاد مسعود ختمی مرتب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور میلاد مسعود صادق آل محمد علیہ السلام کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس، موسسہ شھید عارف الحسینی کی طرف سے جشن صادقین کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک و ہند کے شعرائے کرام اور منقبت خوان حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سامعین سے داد تحسین حاصل کی۔ پروگرام میں علماء اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ابن علی حیدری نے سیرہ طیبہ صادقین پر گفتگو کی۔

نظامت کے فرائض جناب ڈاکٹر نیر رضوی اور معروف شاعر جناب عاصم زیدی سلطان پوری نے انجام دیئے۔ شعرائے کرام میں عاصم زیدی، عمران نقوی، الفت حسین جوئیہ، سید حسن عسکری نقوی، حسنین رضا عابد، حسنین بلتستانی، ذاکر علی اسدی، قمر علی کشمیری، شباب حیدر باجوہ اور عزیز علی اجو بھائی نے اپنے بہترین کلام سے محفل کو منور کیا۔ جشن میں آنے والے مہمانوں کی چائے، مٹھائی اور کھانے سے تواضع کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree