وحدت نیوز (مشہد مقدس) جامعة المصطفیٰ العالمیہ مشہد مقدس کے مسئول آقائی محمد رضا صالح نے موسسہ شہید عارف حسین الحسینی (دفتر مجلس وحدت مسلمین ) کا دورہ کیا، مسئول ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد مقدحجة الاسلام آقائی عقیل حسین خان نے آقائی محمد رضاصالح کا استقبال کیا، آقائی محمد رضا صالح نے موسسہ شہید عارف الحسینی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ اُمور خارجہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے دیگر مسئولین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران موجودہ ملکی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں پاکستانی طلباء کو درپیش مشکلات اور اُن کے حل پر گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے مسئول حجة الاسلام آقائی عقیل حسین خان اور اُن کے دیگر مسئولین کی جانب سے پاکستانی طلاب کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔