ربیع الاول کا مہینہ ہمیں امت واحدہ ہونے کی یاد دلاتا ہے، مولانا خاور عباس نقوی

18 ستمبر 2023

وحدت نیوز: (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے صدر مولانا خاور عباس نقوی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب ایک نبی (ص) کی امت ہیں اور قران مجید نے بھی ہمیں امت واحدہ کہہ کر مخاطب کیا ہے، امت کے ہر فرد کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے جزوی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر امت واحدہ کا ممبر ہونے کا ثبوت دے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام مسالک کے مابین اگر کوئی شخصیت مرکز وحدت ہے تو وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سارے اختلافات کا اصل سبب اپنے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو فراموش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دعا کرتے ہیں کہ تمام مسالک کے لوگ آپس میں اتحاد سے رہیں اور نبی (ص) کے وفادار امتی ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول ہمیں امت واحدہ ہونے کی یاد دلاتا ہے اور ہفتہ وحدت ایک مناسب موقع ہے کہ ہم اس ہفتے میں بھرپور طریقے سے باہمی رواداری، اخوت اور وحدت کا مظاہرہ کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree