طوفان الاقصٰی کئی صیہونی منصوبوں اور اسرائیل کے حامی خائن حکمرانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا،علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

11 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہےکہ طوفان الاقصٰی کئی صیہونی منصوبوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا۔جیسا کہ غاصب اسرائیل کا وجود، انہیں بھی جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا اور ان خائن حکمرانوں کو بھی نشان عبرت بنا دے گا جنہوں نے فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت کی۔

تفصیلات کے مطابق قم المقدس میں موسسہ باقر العلوم کے زیر اہتمام جاری ورکشاپ میں سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے شرکاء سے حالیہ فلسطین اسرائیل جنگ کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جبہتہ المقاومت نے مشرق وسطی میں طاقت کا توازن تبدیل کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ بقول سید مقاومت اب مار کر بھاگنے کا وقت چلا گیا بلکہ اب صہیونیوں کا مار کھانے کا وقت آگیا ہے۔ اور حالیہ طوفان اقصیٰ آپریشن میں حماس و دیگر فلسطینی گروہوں کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے۔

علاوہ ازیں سربراہ امور خارجہ نے کہا کہ اس آپریشن نے بہت سارے صیہونی منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے خاص طور پر صدی کی ڈیل، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا منصوبہ، انڈیا خلیج ریاض سے حیفا تک کے تجارتی روڈ کا منصوبہ، انہیں بھی جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا اور ان تمام خائن حکمرانوں کو بھی نشان عبرت بنا دے گا جنہوںہے۔ فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت کی اور مقاومتی گروہوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں سال تحصیلی کے آغاز کے ساتھ موسسہ باقر العلوم میں بھی قلیل المدتی تربیتی اور فکری کورسز کا آغاز ہوچکا ہے۔ فی الحال 2 دورے دین فطری اور بدترین آرزو کیلئے نام نویسی عمل میں لائی گئی ہے۔ جس میں طلاب کرام کی کثیر تعداد شریک ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree