پاراچنار میں دہشت گردی پر میڈیا اور ریاستی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، مولانا ابرارحسینی

02 نومبر 2023

وحدت نیوز(قم)پاراچنارکے شہریوں پر دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔ حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی صدر ایم ڈبلیو ایم  برطانیہ ، قم المقدسہ میں جامع بعثت میں ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی کو عشائیہ دیا گیا ۔ پروگرام میں سربراہ جامع بعثت حجت الاسلام مولانا اقای عمران حیدر صاحب اور اساتید جامع کے علاوہ پارا چنار کے طلبا سے خصوصی ملاقات کی گئی ۔ جس میں پارا چنار کے شہریوں سے مکمل ہم اہنگی کا اظہار کیا گیا۔

جامع بعثت قم میں پارا چنار کے طلبا سے خصوصی ملاقات میں صدر ایم ڈبلیو ایم نے اپنی گفتگو میں پارا چنار کے شہریوں پر ہونے والے ظلم پر میڈیا اور اداروں کی مکمل خاموشی کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور مزید فرمایا کہ آج کئی دنوں سے پارا چنار کے نہتے شہریوں پر حملہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔حکومتی اداروں کو اس دہشت گردی کا جلد از جلد نوٹس لینا چاہیے۔ آخر میں تمام شھدائے پارا چناراور فلسطین کیلے اجتماعی دعا کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree