حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا پوری انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہیں،علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

30 نومبر 2023

وحدت نیوز(اصفہان)شہادت دلسوز جناب شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان کی طرف سے مجلس عزاء و ماتم داری کا اہتمام کیا گیا۔مجلس عزا کے نظامتی فرائض انجام دیتے برادر حافظ ملک وسیم نے پروگرام کا آغاز کیا۔مجلس کی ابتداء تلاوت قرآن پاک سے ہوئی جس کا شرف برادر حافظ سلیم شیخ صاحب نے حاصل کیا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد برادر عقیل المعرفی ، مبشر حسن ، شیخ رئیس عباس ، جون مولائی ، ندیم علوی اور غلام علی بلتستانی نے سوز و سلام پیش کیا۔سلام کے بعد مجلس عزا سے علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی صاحب نے خطاب فرمایا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں سیرة سیدہ طاہرہ سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ جناب سیدہ پوری انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے۔ حضرت زھرا سلام اللہ علیہا مدافعہ امامت تھیں مدافعہ غدیر تھی۔سیدہ طاہرہ مظہر نور خداوند متعال ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید بیان کیا کہ ہمیں چاہیے ان ایام کو اھمیت دیں اور بھرپور انداز میں منائیں ۔

مجلس عزا کے بعد برادر فرقان حیدر اور آقای ساجد علی مھدوی نے نوحہ خوانی کی۔پروگرام کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئول سید محسن نقوی صاحب نے  قم سے تشریف لائے ہوئے مھمان علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب سمیت تمام شرکت کرنے والے طلاب کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree