وحدت نیوز(لندن) امام علی سینٹر ہائی ویکم میں لیلتہ القدر کے مبارک لمحات اجتماع منعقد ہوا جس میں قران سر پر رکھ کر فلسطینی مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور دعائیں کی گئیں۔
لیلتہ القدر میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا ابرار حسینی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ لیلتہ القدر کی راتوں میں ہمیں مظلوموں کیلئے دعاوں کیساتھ ساتھ صدائے احتجاج بلند کرنے کا اعادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک کا آخری جمعہ، جمعہ الوداع مظلوموں کا دن ہے۔
اس موقع پر لندن میں منعقد ہونے والی قدس ریلی پرہمیں گھروں سے باہر نکل کر فلسطینی مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے۔ اس موقع پرانہوں نے تمام مسلمانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے تقاضہ کیا کہ لندن میں قدس ریلی میں بھرپور شرکت کرکے مظلوموں کی آواز بنیں۔