مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے روضہ بی بی زینب (س) پر حملے کی شدید مذمت

21 جولائی 2013

aqeel Hussainوحدت نیوز (مشہدمقدس) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل برائَے مشہد حجتہ الاسلام عقیل حسین خان نے گزشتہ روز شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے مبارک پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جاری لڑائی میں دشمن اسلام کھل کر شعائراللہ کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوشش کررہا ہے لیکن خدا کا وعدہ ہے وہ ہمیشہ باقی رہیں گے۔

ایم ڈبلیو ایم مشہد کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ صدر اسلام سے دشمن کسی نہ کسی صورت میں اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ سرگرم ہے لیکن ہر دور کے یزید کے مقابلے کوئی نہ کوئی حسینی برسر پیکار رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شام کی لڑائی میں بعض عرب ممالک اسلام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے شعائر اللہ کی حرمت کو پامال کرنے کے درپے ہیں جن سے اُن ممالک کی اصلیت سامنے آگئی ہے۔ شام میں ہونے والی دہشت گردی نے ایک بار پھر یزیدیت کو بے نقاب کردیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree