متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہیں نواز لیگ کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے،ایم ایل اےبی بی سلیمہ

06 جون 2018

وحدت نیوز (گلگت) جعفراللہ کا بیان مضحکہ خیز ہے،متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہیں نواز لیگ کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔حکومت کی متحدہ اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنادینگے۔مجلس وحدت مسلمین کی رکن جی بی اسمبلی بی بی سلیمہ نے ڈپٹی سپیکر کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین شروع دن سے اپوزیشن میں ہے اور موجودہ حالات میں اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔آرڈر2018 کو جی بی کے عوام نے مسترد کیا ہے اور متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے عوامی تحریک میں اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سپورٹ سے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ہوا ہے اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں اپوزیشن لیڈر کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ حکومتی وزراء اور مشیر آرڈر 2018 کے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اب تو خود حکومتی افراددرپردہ آرڈر 2018 کی مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں اورمراعات و مفادات کی لالچ میں ظاہراً حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید علی رضوی کی قیادت میں ہماری جماعت نے حکومت کو ٹف ٹائم دیکر حکومتی من مانیوں کے آگے دیوار کھڑی کردی ہے جس سے حکومت کے مشیر اور وزراء دباؤ کو برداشت نہ کرسکے اور اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت کی ایک پالیسی ہے اور ہم اپنی جماعت کی پالیسی کے پابند ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree