ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کا فہم و آگاہی جوانان کربلا مقابلے کے انعقاد کا اعلان

07 ستمبر 2018

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد کی رکن محترمہ شہناز تقی کی رہائش گاہ پرسیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد محترمہ عظمیٰ تقوی اور ممبران ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے درمیان آئندہ  ماہ صفر کے دوران ایام عزاء کے سلسلے میں نوجوان بچیوں (۱۱ سے ۱۹ سال کے درمیان )اور بچے (۷ سے ۱۰ کے درمیان )کا بحوالہ فہم و آگاہی جوانان کربلا کے لیے منعقد کیے جانے والے پروگرام  کے لیے ضروری امور اور لائحہ عمل پر مشاورتی اجلاس منعقدکیاگیا-جس میں پروگرام کے لیے مناسب عنوان (Title)تا ریخ و وقت ،جگہ کے لیے مشاورت کی گئی۔اس کے علاوہ محترمہ عظمیٰ تقوی نے پروگرام کے  مختلف تنظیمی تربیتی شعبہ جات کے امور کا مختلف خواہران کو ذمہ دار بنایا یعنی پروگرام کا بجٹ ،نظم و ضبط  ،ڈیکوریشن ،تبرک ،ترویج و ابلاغ ,برنامہ وغیرہ وغیرہ ۔بعد ازا اس تفصیلی ملاقات کے شرکاء کی تواضع کی گئی ،اجلاس کا اختتام دعا ء سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree