مجلس وحدت مسلمین خواتین کی ترقی اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہی ہے، محترمہ زہرانقوی

08 مارچ 2019

وحدت نیوز (لاہور) خواتین کی عزت وتکریم کا تصور چودہ سوسال پہلے اسلام نے متعارف کروایا۔بطورخاتون سیدہ پاک بی بی فاطمہ زہراؑ کا کردار تما م امت مسلمہ کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اوررکن پنجاب اسمبلی سید ہ زہرا نقوی نے ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تحت لاہور میں یوم خواتین کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج جدیداور مہذب ممالک جس مثاوی حقوق کی بات کرتے ہیں خواتین کو عزت دینے اور ان کو ہراسا ں کرنے کے خلاف بات کرتے ہیں۔ اسلام نے عرب جیسے معاشرے میں جہاں بیٹیاں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھااس معاشرے کو خواتین کی عزت و وقار کا سبق پڑھایا۔خاتون جنت بی بی پاک زہرا? ایک ماں کے روپ میں ایک بیٹی کے روپ میں ایک بیوی کے روپ میں مثالی نمونہ ہیں۔ ہمارے لئے جناب سید ہ بی بی زہرا ? کی ذات اقدس نمونہ عمل ہیں۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان میں خواتین کی ترقی اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہی ہے۔ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور خواتین کومعاشرے کا فعال رکن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہم نصف آباد ی کو نظر انداز کر کے ترقی نہیں کر سکتے ہیں۔خود خواتین کو بھی تعلیمی اور ہنر کے میدان میں آگے بڑھ کر حصہ لینا ہو گا تاکہ خاندان اور معاشرے میں فعال اور مثبت کردار ادا کر سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree