وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے لاھور بھر میں یونٹ سازی کا سلسلہ جاری ہے ،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے نشمین اقبال کا دورہ کیا جہاں خواتین کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ عظمی نقوی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تعارف اور مقاصد بیان کیے اور کہا اس وقت ہم جس دور میں جی رہے ہیں اس میں ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھنا ممکن نہیں ،ہمارے لوگ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو رہے ہیں ، بم دھماکوں میں شیعہ مسلک کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور اسی پر اکتفا نہیں بلکہ پاکستان کے محب وطن اور قابل شیعہ شہریوں کو جبری طور پر اغوا کر لیا جاتا ہے ، جس مکتب و درسگاہ کے ہم پیروکار ہیں وہاں ایسے ظلم پر خاموش رہنا ظالم کی مدد کرنے کے مترادف سمجھا جاتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ کربلا کو اپنا مرکز و محور ماننے والی قوم کبھی غیر متحرک نہیں رہ سکتی، بعد ازاںعلاقے کی خواتین کی بھرپور آمادگی سے نشمین اقبال لاھور یونٹ تشکیل دیا گیا۔ اور تمام یونٹ ممبران کی حلف برداری بھی کی گئی۔