عوامی حقوق کی جدوجہد کرنے والےاپوزیشن لیڈرکیپٹن شفیع کی گرفتاری انتقامی کاروائی ہے،بی بی سلیمہ

30 اپریل 2019

وحدت نیوز(گلگت)  اپوزیش لیڈر کیپٹن محمد شفیع کی گرفتاری عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ایک معمولی جھگڑے پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ خود اپنی جگہ سوالیہ نشان ہے جس کو جواز بناکر عوامی حقوق کی جدوجہد کرنے والے رکن اسمبلی کو گرفتاری انتقامی کاروائی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما ورکن گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ نے قائد حزب اختلا ف کیپٹن محمد شفیع کی گرفتاری پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے ایک معمولی جھگڑے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنا اور کئی سالوں تک مقدمے کو طول دینا انصاف کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اگر کیپٹن محمد شفیع کا جرم اتنا سنگین ہے تو اس مقدمے کا فیصلہ ہونا چاہئے اور انہیں اس کی سزا فوری ملنی چاہئے لیکن کئی سالوں تک مقدمے کو طول دینے سے ثابت ہوتا ہے کہ دبائو بڑھاکر عوامی حقوق کی جدوجہد سے بازرکھنے کے حربے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس مقدمے کو محض ایک ٹول کے طور پر استعمال کررہی ہے ، اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے پیچھے سیاسی انتقام کا جذبہ کارفرما ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔اس طرح کے غیر دانشن مندانہ فیصلوں سے عدالتوں کا اپنا وقار بھی مجروح ہورہا ہے جہاں انتہائی سنگین کیسز التوا اور تاخیر کا شکار ہیں اور سالہا سال سے ان کیسز کا نہ صرف فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ انصاف کے منتظر بے بس عوام عدالتی نظام سے پر عدم اعتماد کرتی نظر آتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree