وحدت نیوز(اسلام آباد) کربلا کے میدان میں شھید ہونے والے بچوں اور بالخصوص ننھے شیر خوار مجاھد ششماہہ علی اصغرؑ بن امام حسینؑ کی یاد میں ماہ محرم الحرام کے پہلےی جمعے کو یوم علی اصغرؑ کے عنوان سے دنیا بھر میں اجتماعات منعقد کیے گئے پچھلے چھ سالوں سے ایران سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں یوم علی اصغرؑ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ہر سال ان اجتماعات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
اسی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں یوم علی اصغر ع کے موقع پر مجالس کا انعقاد کیا گیا جن میں خواتین نے اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ گلگت، اٹک ، چینیوٹ ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، ٹنڈوباگو ، رجوعہ سادات اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم علی اصغر کا انعقاد ھوا ان اجتماعات میں تمام بچے سبز لباس زیب تن کیے اور ماتھے پر یا علی اصغر ع اور یا صاحب الزمان عج کی پٹیاں باندھے شریک ہوے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کربلا کے کم سن بچوں کے کردار کو پیش کیا اور جناب علی اصغرؑ کی قربانی اور شہادت کے واقعہ کو بیان کیا نیز امام زمانہ عج کے حضور تجدید عھد کیا گیا کہ دین اسلام کی حفاظت اور امام وقت کی اطاعت میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے آمادہ ہیں کربلا کی شیردل ماوں کےنقش قدم پر چلتے ہوے اپنے جگر گوشوں کو امام زمان عج کی نصرت میں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔