درندہ صفت وحشی مجرموں کو جب تک اسلام و شریعت کے مطابق سزائیں نہیں دی جائیں گی معاشرے میں یہ درندگی بڑھتی چلی جائےگی، زہر انقوی

11 ستمبر 2020

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے گزشتہ شب موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی مبینہ ذیادتی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ملک میں تسلسل کے ساتھ جنسی زیادتی کے ہولناک واقعات کا رونما ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

 انھوں نے کہا کہ درندہ صفت وحشی مجرموں کو جب تک اسلام و شریعت کے مطابق سزائیں نہیں دی جائیں گی معاشرے میں یہ درندگی بڑھتی چلی جاۓ گی۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کے سامنے خاتون کی عصمت دری کا واقعہ انتہائی وحشت ناک ہے جس پر مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کے بجاے خاتون کے اکیلے سفر کرنے پر بے جا سوال اٹھاے جا رہے ہیں۔

 انھوں نے کہا ملک میں امن و امان ، عوام کا تحفظ اور فوری انصاف کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے قیام کے لیے مدینہ کی طرز کا نظام عدل و انصاف قائم کرنا ہی معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں کا سد باب کر سکتی ہے ۔رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے مضبوط اقدامات کیے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree