وطن سے وفادار افرادکا سیاسی میدان میں واردہونا ملکی سلامتی کیلئے بےحدضروری ہے، محترمہ حنا تقوی

23 نومبر 2020

وحدت نیوز(لاہور)شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں وحدت ہاوس شادمان میں ضلع لاہور کے تمام یونٹ کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور دیگر کابینہ اراکین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر محترمہ عالیہ رضوی کو ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود نامزد کرتے ہوئے حلف کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا ملک کو درپیش خطرات اور بحران سے نکالنے کے لیے وطن سے محبت کرنے والے اور وفاداری نبھانے والے افراد کا سیاست میں آنا بہت ضروری ہے۔ مولا علی علیہ سلام کا قول بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امام علی علیہ سلام نے مالک اشتر سے کہا تھا کہ اے مالک اشتر ایسے لوگوں کو وزارت کے لیے انتخاب نہ کرنا جنھوں نے سابقہ حکومتوں میں خیانت کی امیرالمومنین کا یہ فرمان سیاسی میدان میں ہماری راہنمائی فرما رہا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دین اور سیاست دونوں کو ساتھ رکھتے ہیں اور امام علی علیہ سلام کے اسلوب سیاست سے میدان میں موجود ہیں اجلاس میں مختلف امور سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا گیا اور تمام یونٹ کے عہدیداران کو ان امور اور دیگر پراجیکٹس سے متعلق ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree