حضرت فاطمہؑ کی سیرت کو اپنانا اس دور میں ان کے ماننے والوں کیلئےسب سے زیادہ ضروری اور اہمیت کاحامل ہے، سیدہ زہرا نقوی

29 دسمبر 2020

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے آغاز ایام فاطمیہ کے موقع پر تمام سوگواران اہلبیت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوے کہا کہ یہ ایام جناب سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیھا جگر گوشہ حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شہادت کے ہیں جو کہ محبان آل عبا کے لیے کسی صورت ماہ محرم سے کم نہیں ہیں ان ایام میں پوری دنیا میں مجالس ہائےعزا کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کے توسط سے بی بی دو عالم کے فضائل و مناقب اور پاکیزہ سیرت و کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا دختر رسول خداؐ نہ صرف خواتین عالم بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کامل ہیں انھوں نے کہا معاشرے میں عورت کو جس قدر و منزلت اور شرف سے آراستہ کیا گیا وہ جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیھا کے وجود کی برکت ہے آپ سلام اللہ علیھا کہ بابا رحمة اللعالمین ، شوہر جنت و جہنم کے تقسیم کرنے والے ، بیٹے جوانان جنت کے سردار اور خود تمام عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں آپ سلام اللہ علیھا کہ عظمت و رفعت اور خدا کے نزدیک آپ کے بلند ترین مقام کا اندازہ لگانا بشر کے لیے ممکن نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جناب فاطمہ زہرا (س) نے اپنے بابا کی جدائ کے بعد بے شمار رنج و الم برداشت کیے لیکن امامت و ولایت پر آنچ نہ آنے دی آپؑ نے اجتماعی و انفرادی دونوں لحاظ سے ولایت کا دفاع فرما کر عملی نمونہ پیش کیا ہے ،ساتھ یہ درس بھی دیا ہےکہ اسلام اور ولایت کے تحفظ کے لیے مرد اور خاتون میں کوئی فرق نہیں بلکہ اگر مردوں کےلیے اسلام کی حفاظت میں مشکلات پیش آجائیں تو خواتین کو میدان میں آکر اور جان کی بازی لگا کر دین کا تحفظ کرنا پڑتا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ س کی سیرت کو اپنانا اس دور میں ان کے ماننے والوں کے لئے سب سے زیادہ ضروری اور اہمیت کا باعث ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree