سال نو کا آغاز دنیا بھر میں امن و سلامتی کی دعا سے کیا جائے ، محترمہ سیدہ زھرا نقوی

31 دسمبر 2020

وحدت نیوز (لاہور) سال 2021کے آغاز پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ سال ۲۰۲۰ کی ابتداء سے ہی کرونا وائرس جیسی خطرناک وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا جسکے نتیجے میں بے شمار قیمیتی جانیں ضائع ہوئیں اور ابھی تک دنیا اس وبا کے تباہ کن اثرات سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پائی لیکن امید کرتے ہیں کہ نئے سال میں خداوند عالم کی رحمت سے ہم اس  بیماری سے مکمل چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔

 انھوں نے کہا کہ ملک پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی اقتصادی ، معاشی اور سیاسی طور پر بے شمار مسائل کا شکار ہے اور ملک میں امن و خوشحالی کے استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 ان کا کہنا تھا آنے والا سال امیدیں اور توقعات لے کر آتا ہے اور انسان کے عزم کو پھر سے جوان کرتا ہے کہ جو کام پچھلے سال ادھورے رہ گئے انہیں اس سال مکمل کر لینا ہے، افراد کی طرح اقوام کی زندگی میں بھی نیا سال ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ قوموں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ گذشتہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر آنے والے سال میں اسکا ازالہ کریں کرنے کی کوشش کریں ان کا کہنا تھا کہ جہاں سال نو امید ، عزم اور ارادوں کو مضبوط کرتا ہے وہیں اس بات کا بھی شدت سے احساس دلاتا ہے کہ ہماری زندگی کا ایک اور سال کم ہوگیا ہے لھذا ہمیں اور ذیادہ ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے مزید کہا سال کا آغاز جمعہ کے مبارک دن سے ہو رہا ہے لھذا امن وسلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اسکا آغاز کیا جائے اس امید کے ساتھ کہ نیا آنے والاسال پاکستانیوں کے لئے خیروعافیت اور خوشحالی لیکر آئے، اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ اس خطہ ارض کو محبت و احترام ، باہمی رواداری، اور امن و سلامتی کا مرکز بنائے دنیا بھر کے مظلومین و مستضعفین خصوصا کشمیر و فلسطین کے غیور عوام کو غلبہ عطا فرماے اور اسلام و ملک دشمن قوتوں کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree