مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی خواتین کو روزگارکی فراہمی اور ہنر مند بنانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی، ممبر جی بی اسمبلی ڈاکٹر فاطمہ علی

20 مارچ 2021

وحدت نیوز(سکردو) ڈویژنل سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و رکن گلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ علی کا بگاردو تھنگ کا دورہ۔اس موقع پر خواھر کنیز فاطمہ علی نے خواتین سے ملاقات کی اور ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام و ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور خواتین سے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں خواتین کو ایک ماں بہن اور بیٹی کے حوالے سے مثالی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورت ماں کے روپ میں اولاد کی تربیت کیلئے بچے کی پہلی درسگاہ ہے اور تربیت دینے کیلئے ایک تعلیم یافتہ ماں بہتر کردار ادا کر سکتی ہے اسی لیے ماں کے پاوں تلے جنت ھے۔انشاءللہ تعلیم و تربیت کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کرے گی۔

انھوں نے خواتین کی یونٹ سازی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ یونٹ بنائے تربیت کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دے ہم علمائے کرام اور سینئر خواھران کے ذریعے تربیت اور دعائیہ پروگرام انعقاد کرنے میں بھرپور معاونت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مقامی خواتین کو روزگار اور ہنر مند بنانے کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرے گی جس میں میں سلائی کڑھائی سمیت مختلف گھریلو خواتین کو کاشتکاری کیلئےجدید طریقے سکھانے کیلئے بھی معاونت فراہم کریں گے۔آخر میں دعائے امام زمانہ عج سے پروگرام کو ختم کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree