گلگت میں بڑھتے ٹریفک حادثات کا حکومت سختی سے نوٹس لے ،سائرہ ابراہیم

08 جون 2021

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے گلگت میں ٹریفک حادثات کی ذیادتی پر حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں خوفناک ٹریفک حادثات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں ان حادثات میں قیمیتی جانوں کا ضیاع حکومتی نا اہلی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سلطان آباد موڑ قاتل موڑ بن گیا ہے ہمارے لوگوں کی زندگیوں کو معمولی نہ سمجھا جائے کے۔کے۔ایچ پر گزرنے والی گاڑیوں پرسخت قانونی کاروائی کی جائے سیاحت شروع ہوتے ہی ان راستوں پر رش بڑھ جاتا ہے میدانی علاقوں سے آنے والے سیاح یہاں کے راستے کی ناہمواریوں سے ناواقف ہیں جو حادثات کا باعث بنتے ہیں اگر قوانین کے عمل در آمد میں سختی کی جائے تو ان حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بہترین طبی امداد ، ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کی سہولیات اور آپریشن کی سہولت کو بہتر بنایا جائے علاوہ ازیں نیور ڈیپارٹمنٹ کو تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں کیونکہ ذیادہ تر اموات سر پہ چوٹ لگنے اور بر وقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوتی ہیں ان کا  مزید کہنا تھا حکومت اس سنگین معاملے کے حل اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree