ملک کی بقا و سالمیت میں قوم کی خواتین مادر ملت فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئےاپنا مثبت اور تاریخی کردار ادا کریں، سیدہ زہرا نقوی

09 جولائی 2021

وحدت نیوز(لاہور) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 54ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناحؒ نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لئے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کیا اور انہیں منظم کرکے ان سے ہراول دستے کاکام لیا آپ ہی کی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمت کی صورت اور تحریک پاکستان میں عملی طور پر حصہ لے کر عظیم خدمات سر انجام دیں قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آباد کاری جیسا اہم کام بھی آپکی نگرانی میں انجام دیا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ بطور خاتون فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں میں جس طرح دن رات کام کیا اور اپنے بھائی کا ساتھ دیا اس سے خواتین کا سر بھی فخر سے بلند ہوتا ہے کہ قیام پاکستان کی اس عظیم جدوجہد میں خواتین کی محنت اور لگن شامل ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کے استحکام اور سر بلندی کے لیے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی بیٹیوں کو ان ہی کی طرح سیاسی بصیرت اور عزم و استقلال کا حامل ہونا چاہیے تاکہ ملک کی بقا و سالمیت میں قوم کی خواتین مادر ملت کے نقش قدم پر چلتے ہوئےاپنا مثبت اور تاریخی کردار ادا کر سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree