خداوند متعال نے اپنے حبیب مکرم ؐ کو حضرت زہراؑ کی صورت میں ایسا تحفہ عطا فرمایا کہ جنکی پاکیزہ نسل میں گیارہ آئمہ معصومین شامل ہیں اور جن کے آخری فرزند کے انتظار میں قیامت رکی ہوئی ہے،محترمہ تلبیہ زینب

01 فروری 2022

وحدت نیوز(اٹک) خداوند متعال نے اپنے حبیب مکرم ؐ کو ایسا تحفہ عطا فرمایا کہ جنکی پاکیزہ نسل میں گیارہ آئمہ معصومین شامل ہیں اور جن کے آخری فرزند کے انتظار میں قیامت رکی ہوئی ہےان خیالات کا اظہار محترمہ تلبیہ زینب نے جشن نزول کوثر سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے بیت الزہرؑ ا میں کیا گیا تھا۔

انہوں میں مزید کہا کہ بی بی کونین ع سے رسول اللہ ص کی محبت ایک باپ بیٹی کی نہ تھی بلکہ ان کی محبت اس مقام و منزلت کی وجہ سے تھی جو خدا نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کو عطا کی جشن میں ضلعی اراکین سمیت مرکزی اراکین محترمہ قراة العين اور محترمہ زینب بنت الہدی نے بھی شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree