اسلامی انقلاب تمام حریت پسند اقوام کیلئے ایک آئیڈیل بن کر توجہ کا مرکز بنا،سیدہ زہرا نقوی

11 فروری 2022

وحدت نیوز(لاہور) انقلاب اسلامی ایران مظلومین اور مستضعفین کے لیے ایک امید کی کرن ہے امام خمینی نے عوام کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیکر اور خودمختاری کو اپنا اصلی مشن قرار دیتے ہوئے تسلط پسند طاقتوں کے خلاف قیام کیا اور ایک الہی نظام حکومت قائم کیا ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے گیارہ فروری انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوے کیا۔

 انہوں نے کہا یمن و کشمیر کے عوام اس انقلابی راستے کو اپنا کر اپنے تمام حقوق حاصل کر سکتےامام خمینی کی اس تحریک کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس نے انقلابی اقدار کو ایک دائمی اور ہمیشہ رہنے والی تحریک میں بدل دیا اور دنیا کی محروم اور مستضعف اقوام کو اس بات کا حوصلہ اور امید عطا کی ہے کہ وہ تسلط پسند نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا  ایران کے اسلامی انقلاب نے امام خمینی کے بتائے ہوئے راستے کو زندہ رکھتے ہوئے قوموں کے حقوق کے حصول کو اپنا نصب العین قرار دے رکھا ہے اور دوسرے انقلابوں کے برخلاف اپنے اصلی راستے سے منحرف نہیں ہوا ہے۔

 انہوں نے مذید کہا ایران کا اسلامی انقلاب علاقے میں عظیم بنیادی تبدیلیوں کا باعث بنا اور یہ وہ حقیقت ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں۔ امام خمینی نے اسلام کے سیاسی نظام کی صلاحیتوں اور گنجائشوں کو جس طرح پیش کیا ہے اسکے اثرات پوری دنیا کے سامنے ہیں یہی وجہ ہے کہ  آج چار دہائیاں گزرنے کےباوجود انقلاب اسلامی کا سورج رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظ اللہ کی عظیم قیادت میں پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree