حضرت عباس علیہ السلام کی شجاعت و بہادری اور ان کے تمام فضائل وکمالات کی مثال ونظیر پوری تاریخ بشریت میں نہیں مل سکتی، حنا تقوی

11 مارچ 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے گلشن راوی یونٹ میں جشن ولادت باسعادت مولا عباس علمدار ع کی مناسبت سےعظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا سیکرٹری جنرل لاہور محترمہ حنا تقوی نے اپنے بیان میں شام عباس ع  بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام کی شجاعت و بہادری اور ان کے تمام فضائل وکمالات کی مثال ونظیر پوری تاریخ بشریت میں نہیں مل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جناب عباس علیہ السلام نے میدان کربلا میں بغیر تلوار کے اپنے مضبوط ترین ارادہ اور عزم و حوصلہ سے ابن زیاد ملعون کے لشکر کو نفسیاتی طور پر مفلوج کر کے ایسے بھاگنے پر مجبور کر دیا جیسے انھوں نے ہر میدان جنگ میں دشمنوں کو اپنی تلوار اور شجاعت سے بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔آج تک لوگ حضرت عباس علیہ السلام کی بہادری اور شجاعت کو مکمل عقیدت و احترام اور پورے جوش وجذبہ کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ جشن کے اختتام پہ دسترخوان مولا غازی عباس ع کا اہتمام کیا گیا اور دعاے خیر کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree