حسین صرف ذات کا نام نہیں بلکہ نظریئے کا نام ہے، حسینی وہ ہیں جو حسین کی سیرت پرعمل کریں، سابق ممبر اسمبلی بی بی سلیمہ

13 ستمبر 2022

وحدت نیوز(گلگت)دنیور گلگت میں منعقدہ یوم حسین علیہ سلام میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ گلگت کی نائب صدر محترمہ بی بی سلیمہ کا کہنا تھا کہ جب تک ہم حسینی کردار، گفتار اور اقدار کو نہ اپنائیں گے، تب تک ہم حسینی دعوے دار تو ہوسکتے ہیں لیکن حقیقی حسینی نہیں بن سکتے واقعہ کربلا دین کے تحفظ اور بقا کا ضامن ہے اور امام حسین علیہ سلام کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے دین مبین کی خدمت کرنا ہم پر واجب ہے ۔

اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابقہ سیکرٹری یوتھ محترمہ ساٸرہ ابراہیم اور خانم طاہرہ وزیر نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اسلام نے جہاں خواتین کے حقوق کی بات کی ہے وہاں ان کے کاندھوں پر عظیم ذمہ داریاں بھی عاٸد کی ہیں۔جو خواتین خود کو ذمہ دار سمجھتی ہیں وہ کردار زینبی سے غافل نہیں ہوسکتی۔انسانی معاشرے کی تشکیل اور امن وسکون میں ایک خاتوں کا اتنا ہی حصہ ہے جتنا ایک مرد کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آج کی خواتین کربلا سے سبق لینا چاہتی ہیں تو کردار زینبی کا مطالعہ کریں کہ کس طرح حضرت زینب وام کلثوم نے عظیم مصاٸب و مشکلات کے باوجود شجاعانہ اور فاتحانہ انداز میں حسینی مشن کو آگے بڑھایا۔

 کانفرنس کے اختتام پر سیکرٹری تربیت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت محترمہ صائمہ بتول نے شہادت جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کے عنوان سے مجلس عزا سے خطاب کیا ۔ بعد ازاں کانفرنس کی منتظم محترمہ صائمہ علی اور علاقے کی خواتین کے ساتھ ایک نشست ہوئ جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے اغراض و مقاصد بیان کرنے کے بعد  دنیور میں یونٹ کا قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree