مجلس وحدت مسلمین مصیبت زدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

20 ستمبر 2022

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین مصیبت زدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔پورے ملک میں مجلس کے کارکنان اور رہنما سیلاب متاثرین کی خدمت میں نصروف عمل ہیں۔معاشرے کی ترقی اور تکامل کیلئے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے نگر کے دورے میں کیا۔وہ گزشتہ دنوں نگر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر ہمراہ تھیں۔

اس دورے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازٕی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی اور المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے کارکنان بھی موجود تھے۔شعبہ خواتین کی سرگرم رہنماؤں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے بحالی کیلئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر متاثرین نے ان رہنماؤں کو اپنی تکلیف اور مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ہم سب کیلئے ایک امتحان ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس آزمائش میں کامیاب وسرخرو کرے۔جس طرح ہمارے مومن بھائیوں نے متاثرین کی مدد کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہمیں امید ہے وہ آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree