وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی سے جامعہ شہید مطہری میں ایم ڈبلیو ایم حسن آباد یونٹ کے اراکین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونٹ اراکین نے مختلف مسائل کے حوالے سے رہنمائی لی۔
علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ اس وقت پاکستان کو داخلی طور پر کئی چیلنجز کا سامنا ہے، سیاسی طور پر پاکستان کی صورت حال موزوں نہیں ہے، چند طاقتیں اس ملک میں عدم استحکام کو طول دینا چاہتی ہیں، تاکہ پاکستان نہ صرف داخلی بلکہ اقتصادی اور عالمی سطح پر مشکلات کا شکار رہے اور وہ اپنا ایجنڈا کٹھ پتلیوں کے ذریعے پورا کرا سکیں، ہم اس ملک میں غیر ملکی مداخلت کے شروع دن سے مخالف ہیں، غیرملکی طاقتیں پاکستان کو اپنی آماجگاہ بنانا چاہتی ہیں اور بدقسمتی سے ہمارے چند حکمران اس کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔