وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح رح کی قیادت میں ہم سب کو آزادی نصیب ہوئ یہ دن شکر الہی اور تجدید عہد کا دن ہے ہم سب پر بحیثیت قوم اپنے پیارے وطن کی حفاظت ،سالمیت اور ترقی کے لیے کوشش کرنا لازم ہے انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام اور ایام عزا میں یوم آزادی سادگی سے منائ جائے کیونکہ یہ ایام ان ہستیوں سے منسوب ہیں جنہوں نے اپنی شہادت سے حریت و استقامت کا جزبہ و شعور قیامت تک کے لیے ہر باضمیر انسان کے ذہن میں اجاگر کردیا ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا دشمن پہلے سے کئ گنا زیادہ گھنائونے انداز سے حملہ آور ہے۔دشمن یہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ اور مسلکی اختلافات کو ہوا دے کر اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو پاش پاش کرے ہماری اسمبلیوں میں متنازعہ بل منظور کرواے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں یہ ملک ایسی آگ میں جھونکا جا رہا ہے جس کے نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے ہم وطن عزیز میں پھیلائے جانے والے ہر مسلکی فتنے کو رد کرتے ہیں اور ایسے تمام بل جو ہمارے بنیادی عقائد سے تصادم رکھتے ہیں کسی صورت قبول نہیں کرتے
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم آزادی نے پوری قوم کو متحد کیا ہےاور یہی وہی دن ہے کہ جس دن ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دے کر اس عظیم انعام پاکستان کو حاصل کیا تھا اور اسی طرح ماہ محرم میں امام حسین اور آپ کے باوفا اصحاب کی قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہےکہ ہم اپنے وطن سے وفاداری کرتے ہوئے دین اسلام کی سربلندی کے لئے سربکف رہیں اور وقت آنے پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔