سیدالشہدا ءؑ اور ان کے رفقاء و خانوادے کی لازوال قربانیوں کا سب سے بڑا مقصد امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا احیاء ، دین محمدی کی حفاظت اور دم توڑتی انسانیت کا شرف و عزت بحال کرنا تھا،معصومہ نقوی

08 جولائی 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ماہ محرم الحرام کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا  کہ آغاز ایام عزا کی مناسبت سے امت مسلمہ ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای و بالخصوص وارث کربلا امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کی خدمت اقدس میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں ۔محرم الحرام کی آمد پر ہر وہ دل جو امام حسین علیہ السلام سے عشق کرتا ہے غمزدہ ہوجاتا ہے چاہے وہ شیعہ ہو یا سنی بلکہ غیر مسلم بھی امام عالی مقام سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا غم مناتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ سیدالشہدا علیہ السلام اور ان کے رفقاء و خانوادے کی لازوال قربانیوں کا سب سے بڑا مقصد امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا احیاء ، دین محمدی کی حفاظت اور دم توڑتی انسانیت کا شرف و عزت بحال کرنا تھا محرم و صفر میں مجالسِ عزاء و پرسہ داری، جلوس ہائے عزاداری و ماتم داری، نذر و نیاز اور پانی کی سبیلیں یہ سب در واقع اسی مقصد کو عام کرنے کے لیے ہیں کہ امام عالی مقامؑ نے دشتِ نینوا میں تین دن کی بھوک و پیاس کے ساتھ اپنے اعزاء و اقرباء اور انصار کے ہمراہ ظالم و جابر اور مئےخوار حاکمِ وقت کے خلاف قیام کیا اور یہ پیغام دیا کہ ظلم کے خلاف خاموش رہنا، درحقیقت ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علماء و ذاکرین اور عالمات و ذاکرات منبر حسینی کے ذریعے معاشرے میں قیام امن کا پیغام دیں اور ایک الہی اور حسینی معاشرے کی تشکیل اور ظہور امام مہدی عج کی زمینہ سازی کے لیے نوجوان نسل کو تیار کریں اور اپنے صحیح العقیدہ  پیغامات ، اتحاد بین المسلمین، ،حقیقی درس کربلا اور حالات حاضرہ  بالخصوص حماسہ فلسطین کے حوالے سے ان مجالس عزا کے ذریعے ملت کو  آگاہی و بیداری دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree