ایم ڈبلیوایم کے تحت مشہدمقدس میں شہادت امام جعفر صادق ؑ و 32ویں برسی امام خمینیؒ کے موقع پر مجلس عزا کا انعقاد

07 جون 2021

وحدت نیوز(مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان (موسسہ شہید عارف الحسینی) شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام اور امام خمینی رضوان اللہ کی 32ویں برسی دفتر مجلس شعبہ مشہد میں مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ پروگرام میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی اور سخنران حجت الاسلام و المسلمین جناب حجت گنابادی نژاد مشاور و معاون تبلیغات اسلامی آستان قدس رضوی تھے ۔

مجلس کا آغاز زیارت عاشورا سے ہوا جس کی سعادت برادر مظاہر حسین منتظری نے حاصل کی. اس کے بعد برادر قمر علی کشمیری نے اپنی سوز بھری آواز میں مرثیہ پڑھا۔ حجت الاسلام والمسلمین آقای حجت گنابادی نژاد نے اپنے خطاب میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرہ طیبہ پہ تفصیل سے گفتگو فرمائی۔

 انہوں نے کہا کہ امام صادق علیہ السلام کا دور بنی عباس کا دور تھا اور بہت ہی سخت دور تھا امام صادق علیہ السلام نے امام محمد باقر علیہ السلام کے علوم کہ جنکی آپ نے بنیاد رکھی تھی انہیں علوم کو پروان چڑھایا اور تقریبا 4 ہزار شاگردوں کی تربیت فرمائ،تمام آئمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی ھمیشہ مبارزہ و جہاد میں گزری لیکن امام جعفر صادق علیہ السلام کا دور بنی عباس کا دور اور بہت ہی مشکل دور تھا۔

 آقائے گنابادی نژاد نےامام خمینی کے عظیم انقلاب کی وجوہات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام شیعہ اثناء عشریہ تھے لیکن انکی فکر اسلامی تھی وہ وسیع سوچ کے حامل تھے انکی وسعت نظری کی نظیر نہیں یہی وجہہ ہے کہ آج بھی لوگ انہیں فرزند اسلام کے نام سے یاد کرتے ہیں. امام خمینی نے اصل اسلام اور اسلام ناب سے لوگوں کو متعارف کروایا۔ امام نے دین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اور مطمئن قلب کے ساتھ وداع کیا۔لوگ امام خمینی رح کو رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض حجت الاسلام شیخ عارف حسین نے انجام دئیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree