مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی 6 اراکین مرکزی کابینہ سے حلف لے لیا

18 اگست 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت سنٹرل سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں خواتین کا اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،اس کے بعد محترمہ عصمت بتول نے حدیث کساء اور زیارت عاشورہ کی تلاوت سے محفل کو نورانی کیا۔  

اجلاس کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی کابینہ کے لیے چھ عہدہ داران کے نام کا اعلان کیا اوران سے حلف لیا۔ کابینہ کے لئے درج ذیل خواہران کو ذمہ داری دی گئی: محترمہ بینا شاہ بطورآفس سیکریٹری، عرفا عباس رضوی بطور میڈیا سیکریٹری ، محترمہ زینب بنت الھدی بطور سیکریٹری روابط ، محترمہ فہیمہ زینب بطور سیکریٹری تحفظ عزداری  ، محترمہ فرحانہ فصاحت بطور سیکرٹری تعلیم  اورمحترمہ عصمت بتول بطور سیکریٹری امور ذاکرات و عالمات شامل ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree