وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پنجاب کے زیر اہتمام حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک سمینار بعنوان ’’حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ اسوہ انسانیت‘‘ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا۔سمینار میں مرکزی کوآرڈینیٹر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی نے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لیے اپنی اقدار کا تعین کرنا ہوگا۔ اس وقت ہمیں بہت سارے محاذوں کا سامنا ہے۔ اسلام دشمن طاقتیں ثقافتی یلغار کی ننگی تلوار تھامیں ہمارے ایمان کو نشانہ بنانے پر تُلی ہوئی ہیں ہمیں ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اپنی اور خاندان کی بہترین تربیت کے لیے اسوہ فاطمۃ سلام اللہ علیہ کو شعار بنائیں تا کہ اپنی زندگیوں کو اسلام کے سنہری اصولوں میں ڈھال سکیں۔ ،منہاج القرآن شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری نائلہ جعفری، جامعۃ الکوثر گرلز کالج کی پرنسپل ذکیہ نجفی اورجامع حجت کے پرنسپل سید علی شاہ نقوی نے خاتون جنت سلام اللہ علیہ کی اعلیٰ سیرت اوربابرکت کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخروی کامیابی کا مکمل درس سیرت فاطمۃ الزہرا ؑ میں پوشیدہ ہے۔اگر ہم جناب سیدہ سلام اللہ علیہ کی زندگی کو اپنے لیے نمونہ قرار دیں اور اپنے کردار و گفتار سے ثابت کریں کہ ہم ان کے حقیقی ماننے والے ہیں تو پھر دنیا و آخرت میں سربلندی ہمارا مقدر ہو گی۔
سیمینار سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے خیر العمل فاوندیشن پاکستان کے چیئرمین نثار علی فیضی نےکہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمة الزھرہ سلام اللہ علیھا کی سیرت کی اتباع انسانیت کو کمال کی بلندی پر پہنچا سکتی ہے بی بی کی ذات نے ہر مشکل گھڑی میں اسلام کی محافظت کی انکی تربیت کا اثر تھا کہ حسنؑ و حسینؑ جیسے فرزند اسلام کو ملے قوم کی ماﺅں،بہنوں اور بیٹیوں کوسیرت سیدہ فاطمةالزھراءسلام اللہ علیھا پر چلتے ہوئے اپنی پاکیزہ آغوش سے دیندار اولاد تربیت کر کے اس معاشرے کی رہبری کے لیے دینا ہو گی آج ملت تشیع کو درپیش چیلنجز وہی ہیں جو انسانیت کو درپیش ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں انسانیت کی اعلی قدروں کو پروان چڑھانے کے لیے میدان عمل میں ہے ہم قرآن واہل بیت ؑ کی سیرت کی اتباع کے ذریعے انسانیت کے بھٹکے ہوئے قافلے کو سوئے کمال وسوئے منزل لے کر آئیں گے، نثار علی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا رفاہی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے شعبہ خواتین کے ساتھ ملکر رفاہی منصوبوں کا جال بچھائے گا جن میں صحت کے مراکز، بچیوں کی شادیاں،ووکیشنل سنٹرز،قرآن سنٹرز،یتیم و بیواﺅں کی کفالت جیسے کئی منصوبوں پر اس وقت کام شروع ہو چکا ہے اور لاکھوں روپے اس مد میں خرچ کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مالیات کے شعبہ نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے تعاون سے گھر گھر میں ڈونیشن باکس رکھنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ابتدا میں کئی ہزار گھروں میں باکس رکھوائے جا رہے ہیں اس باکس سسٹم کے نظام سے رفاہی امور کو بہت زیادہ تقویت ملے گی اور غریب ،نادار و بے کس لوگوں کی امداد کو مزید یقینی بنا یا جائے گا ۔