وحدت یوتھ کراچی کی دعوت افطار،شہربھر میں یوتھ سیٹ اپ کی تشکیل کا فیصلہ

09 جون 2017

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ کراچی کے اراکین کے لئے تربیتی نشست و افطار کا اہتمام امام صادق ؑ ریسرچ سینٹر، نیو رضویہ سوسائٹی میں کیا گیا۔ نشست میں مجلس وحدتِ مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی برادر مہدی عابدی، سیکریٹری یوتھ کراچی برادر کاظم عباس نے شرکت کی۔
تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی کا کہناتھاکہ آج امام زمانہؑ کا انتظار صرف شیعہ نہیں کر رہے بلکہ آج دنیا کا ہر محروم و مظلوم امام زمانہؑ کا انتظار کر رہا ہے ۔ آج دشمن امامؑ سے مقابلے کے لئے لشکر تیار کر رہا ہے، ایسے میں امام ؑ کے چاہنے والوں کی ذمہ داریاں کئی گناہ بڑھ جاتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری آپ جوانوں سے گزارش ہے کہ جس حد تک آپ متحرک ہو سکتے ہیں آپ امام ؑ کے ظہور کے لئے زمینہ سازی کریں۔ آج خدا نے دشمن کہ منہ سے امام ؑ ذکر کروایاہے، دشمن امام ؑ سے جنگ کی تیاری میں ہے اور ہماری قوم خوابِ غفلت میں ہے۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے برادر مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ آج کے جدید دور میں جوانوں کی تعلیم و تربیت سب سے مہم عمل ہے، جو قومیں اپنی جوان نسلوں کی تربیت کر لیتی ہیں وہی دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ بھی کرتی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دشمن ہماری نوجوان نسل کو شیشہ اور کرسٹل جیسی نشہ آور چیزوں میں ملوث کر کے ان کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں کو سلب کرلینا چاہتا ہے ۔ مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی شیعہ عوام کی شہہ رگ ہے ، یہ شہہ رگ مضبوط ہوگی تو پاکستان میں بسنے والے تمام شیعہ مضبوط ہوں گے۔

اپنے اختتامی خطاب میں سیکریٹر ی یوتھ برادر کاظم عبا س کا کہنا تھا کہ ہم اب باقاعدہ طور پر کراچی کے تمام علاقوں کے دورہ جات کا آغاز کر رہے ہیں جس کا مقصد شیعہ جوانوں کو فعال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ۱۵ رمضان تک پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ملیر ، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دورہ جات مکمل کر کے یونٹس کے اسٹکچرز کا اعلان کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree