وحدت یوتھ لاہورکی جانب سےمرکزی جلوس یوم علیؑ میں سینیٹائیزر گیٹ اور ماسک کی تقسیم کا اہتمام

16 مئی 2020

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ پنجاب کے سیکریٹری سید سجاد نقوی نے کہا کہ وحدت یوتھ لاہور کے تمام جوانوں کوسلام پیش کرتاہوں  جنہوں نے یوم علی علیہ السلام کے سارے روٹ کو سینیٹائز کیا اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام ایس و پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا، اور روٹ کے تمام راستوں پر سینیٹائیزر گیٹ اور ماسک کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔

سجاد نقوی نے کہا کہ الحمد اللہ جلوس میں کسی بھی ایسے شخص کو داخل نہیں ہونے دیا گیا جس کا ٹمپریچر 97 سے اوپر ہو جلوس میں داخل ہونے سے پہلے جلوس کے راستوں کے ساتھ ساتھ ہر ایک عزادار کو مکمل سینیٹائز کیا گیا اور اس کے بعد اسے جلوس میں شرکت کی اجازت دی گئی ، ہر ایک عزادار کا ٹمپریچر چیک کرنے کے لئے ٹمپریچر گنز تمام انٹری پوائنٹ پر موجود تھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree