مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصورعلی مہدی کا مجاہد عالم دین علامہ تصورحسین جوادی کے انتقال پر اظہار افسوس

14 جون 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کے جانثار وفادار ساتھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان ریاست آزاد کشمیر کے سابقہ سیکرٹری جنرل و مجاہد عالم دین علامہ سید تصور حُسین نقوی الجوادی اس دنیا سے رخصت ہوگئے، وحدت یوتھ ونگ پاکستان کےمرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی کا اظہار افسوس۔

علامہ تصور علی مہدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی کی جدائی ایک المناک سانحـــــہ سے کم نہیں ہے، علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی مجلس وحدت مسلمین بننے سے لیکر آج تک قائد وحدت کے ساتھ رہے ،مخلص اور وفادار ساتھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے قریبی ساتھی اور مجلس وحدت مسلمین کے وفادار ساتھیوں میں شمار ہونے والی شخصیت علامہ سید تصور حُسین نقوی الجوادی کےانتقال پر وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ایک عظیم شخصیت باعمل عالم دین علامہ سید تصور حُسین نقوی الجوادی سے محروم ہوگئے۔ علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی قائدوحدت کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اس کی جدائی پر ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے خداوندمتعال شہید کے درجات بلند فرمائے اورجوار آئمہ علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree