وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام ہنر مند جوان کے عنوان سے ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

17 فروری 2025

وحدت نیوز (لاہور) بمناسبت ایام ولادت باسعادت حضرت امام مھدی علیہ السلام اور وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام ہنر مند جوان کے عنوان سے ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح ہوگیا ۔ جس کی باقاعدہ تقریب لاہور نیلم بلاک مسجد وامام بارگاہ شاہ خراسان ریزہ نجف میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان تھے ۔ ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں وحدت یوتھ کے جوانوں کی کثیر تعداد شریک  تھی ۔

 لاہور کی مذہبی ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی ۔علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان  اور معروف سماجی شخصیت جناب سہیل رضوی صاحب نے جوانوں سے خطاب کیا ۔جبکہ مرکزی کوارڈینیٹر خطباء وذاکرین ونگ علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے اختتامی  دعا خیر کرائی ۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب حسین زیدی ، علامہ سید امتیاز حسین کاظمی ، معروف کاروباری شخصیت جناب توقیر صاحب ، ذاکر اھلبیت  ذوہیب علی ہمدانی،  علامہ ناصر عباس جوئیہ ، علامہ غلام عباس شیرازی ، علامہ بشیر رضوی ، مولانا ظہیر کربلائی ، نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، نقی حیدر صدر وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن،  جناب اخلاق حسین جعفری ، آفتاب علی ہاشمی  کے علاوہ وحدت یوتھ کے جوانوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی ۔

 آخر میں اس پروگرام کے میزبان جناب را نا کاظم نے تمام مہمانوں اور جوانوں کا اس تقریب میں شرکت کرنے پر تہہ دل شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں تمام مہمانوں کے لئے کھانے کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ اس ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ میں جوانوں کو گرافکس ڈیزائننگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورسزکروائے جائیں گے اگلے مرحلے میں خواتین کیلئے بھی علیحدہ کلاسزکا آغاز جلد متوقع ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree