نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علما ، خطبا اور زاکرین پرغیر آئینی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی

28 September 2016

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے دفاع کے لیئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، خواہ وہ راولپنڈی ، لاہور، کراچی یا پاکستان کا کوئی بھی کونہ ہو۔ہم عزاداری سید الشہدا کے لیئے بانیان مجالس اور عزاداروں سے مکمل تعاون کرنے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ رحیم یار خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت چاروں اطراف سے دشمن کے خطرات سے گھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا بھارت کے درندہ صفت وزیر اعظم کشمیر میں جاری مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیئے بزدلانہ کاروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دفاع وطن کے لیئے اپنی جانیں دینے کے لیئے مکمل طور پر تیار ہے۔محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ کو مجالس اور جلوسوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علما ، خطبا اور زاکرین پر غیر آئینی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔علامہ اقتدار حسین نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان غیر آئینی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ عدلیہ اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان پابندیوں کے خلاف سو موٹو نوٹس لے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree