زائرین کی سہولت کیلئے نجف، بغداد، مشہد اور تہران پی آئی اے کی فوری پروازیں شروع کی جائیں، سید ندیم عباس کاظمی

04 November 2016

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومت چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کرے، کوئٹہ میں زائرین کو درپیش مشکلات اور وفاقی حکومت کی جانب سے زائرین کو تنگ کیے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں زائرین ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شعبہ زائرین کے سیکرٹری جنرل سید دلاور عباس زیدی بھی موجود تھے۔زائرین ایسوسی ایشن کے وفد میں ملتان،بہاولپور،لودھراں،جلالپور اور خانیوال کے قافلہ سالار شامل تھے۔

سید ندیم عباس کاظمی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی کے نام پر زائرین سے بھاری رقم بٹورنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔ ہر سال محرم الحرام اور صفر میں لاکھوں زائرین پاکستان سے کربلا معلی جاتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کسی قسم کی سہولیات کا انتظام نہیں کیا جاتا، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں نجف، بغداد، مشہد اور تہران کے لیے پی آئی اے کی فوری پروازیں شروع کی جائیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تفتان بارڈر پر زائرین کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا جاتا ہے سیکیورٹی ادارے اور حکومت ہوش کے ناخن لے ، ہم پاکستان کے حقیقی فرزند ہیں ۔ اُنہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ مجاہد ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ کیے جانے والے وعدے پورے کیے جائیں اور زائرین کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔ واضح رہے کہ عاشور اور چہلم پردنیا بھر کی طرح لاکھوں پاکستانی زائرین کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے روضے پر حاضری دیتے ہیں اور اپنی عقیدت کااظہار کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree