ملتان، ایم ڈبلیوایم کے تحت شیعہ سنی تنظیمات کی مشترکہ پریس کانفرنس، ہفتہ وحدت مل کر منانے کا اعلا ن

20 November 2018

وحدت نیوز(ملتان) جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پرشیعہ سنی ملکر کر پورے ملک میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منائینگے، اس پورے ہفتے میں مشترکہ اجتماعات کرینگے، ریلیوں میں شرکت کرینگے اور عظیم وحدت کا پیغام دینگے، ہم تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں،ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکرمیلاد البنی کے جلوس نکالیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، متحدہ مسلم موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اکمل مدنی،تحریک منہاج القران کے یاسر ارشاد،مولانا ہادی حسین ہادی نے جشن ولادت باسعادت بنی آخرالزمانﷺکی آمد کے موقع پر ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔

کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح سرزمین پاکستان میں بھی شیعہ سنی متحد ہیں، کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، چند مٹھی بھرتکفیری سوچ کے حاملے افراد ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، نبی کریمﷺ کی ذات اقدس دنیا بھی مسلمانوں کیلئے نقطہ وحدت ہے، عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبر ختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔

 انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کی زد پر ہے،یمن، نائجیریا،عراق،شام امریکی گماشتوں کی تجربہ گاہ بنے ہوئے ہیں، امت مسلمہ کو قرآن وسنت اوراہلبیت ؑ سے متمسک رہ کر عالم کفرکی تمام تر نجس سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، پاکستان میں تکفیری سوچ کے حامل مٹھی بھر دہشت گرد عناصرکو محب رسول ﷺشیعہ سنی عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جسے عوام کو تدبراور فرست کے ساتھ ناکام بنانا ہوگا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اکمل مدنی کا کہناتھا کہ نبی کریم ﷺکی ولادت باسعادت کے موقع پر تمام امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،رسول ﷺ کایوم ولادت تمام عالم اسلام کیلئے اتحاد ویکجہتی کا مظہر ہے، نبی کریم ﷺ کی تعلیما ت کی روشنی میں تمام مسالک ومذاہب کو بھائی چارے، اتحاد اور باہمی رواداری پر مشتمل معاشرے کو فروض دینا چاہئے، آج جشن میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تمام مسالک کے علمائکی یہ مشترکہ پریس کانفرنس اتحاد امت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کانفرنس سے تحریک منہاج القران کے صدر یاسر ارشاد کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نبی کریم ﷺ کے جشن میلاد کے موقع پر یہ اعلان کر رہے ہیں کہ پوری قوم ناموس مصطفی ﷺ کت تحفط اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے متحد ہیں ۔نبی کریم ﷺ کی زات گرامی کی والحانہ محبت میں کسی بھی قسم کی کوئی تفریق نہیں ہے۔ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی. سید ندیم عباس کاظمی. اور دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree