ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدارنقوی کی بازیاب شیعہ مسنگ پرسنزسے ملاقات اور مبارکباد

16 March 2020

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ضلع بھکر کا دورہ کیا، جہاں پر اُنہوں نے تنظیمی شخصیات سے ملاقات کے علاوہ خصوصی طور پر حال ہی میں رہا ہونے والے امامیہ اسیران سے اُن گھروں پر ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، قائمقام سیکرٹری جنرل بھکر مزمل حسین، ملازم حسین خان اور مصور عباس بھی ہمراہ تھے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے بستی جھمٹ میں ذوالفقار شہانی سے ملاقات کی جسے 13جولائی 2017ء کو اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے ذوالفقار علی شہانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور رہائی پر مبارکباد دی، بعدازاں اُنہوں نے تین سال کی اسارت کاٹنے والے مرید عباس یزدانی جنہیں بھکر سے لاپتہ کیا گیا تھا اُن کے گھر پر ملاقات کی اور اُنہیں پھولوں کے دستے کے ساتھ مبارکباد بھی دی۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بے گناہی کی اسیری کاٹنا آئمہ کی زندگی کا حصہ ہے، ہم کل بھی اس ملک کے وفادار تھے اور آج بھی اس ملک کے وفادار ہیں۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے آخر میں بھکر شہر میں ڈاکٹر احسن سے ملاقات کی جنہیں حال ہی میں طویل جبری گمشدگی کے بعد رہا کیا گیا تھا ان سے ملاقات کی۔ علامہ اقتدار نقوی نے اُنہیں پھولوں کا گلدستہ دیا اور رہائی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ بھکر سے لاپتہ ہونے والے ان تینوں افراد کو لگ بھگ تین سال کی جبری گمشدگی کے بعد حال ہی میں رہا کیا گیا۔ 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree