ملتان، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بیرسٹر وسیم بادوزئی کی ایم ڈبلیوایم رہنماعلامہ وسیم معصومی سے ملاقات، صدر بننے پر مبارکباد

11 March 2023

وحدت نیوز(ملتان)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق مشیر وزیراعلی پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی سے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری سیاسیات و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال، ضلعی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، مولانا ہادی حسین، شہباز علی خان گرمانی ایڈووکیٹ، سید عاصم علی، غلام رضا عابد اور ثقلین نقوی موجود تھے۔ بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادتِ کے مشکور ہیں انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جس طرح مظلوموں اور مستضعفین کی حمایت کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

اس موقع پر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی ترجمان جماعت ہے، ہم اس ملک میں کسی جماعت یا شخصیت کے ساتھ نہیں بلکہ ویژن اور سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اس ملک کے فیصلے اسی ملک میں چاہتے ہیں، عالمی طاغوت کی زیرتسلط حکمران کبھی بھی اس کی تقدیر نہیں بل سکتے، اس موقع پر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہم س ملک کی خودمختاری اور آزادانہ خارجہ پالیسی کے متمنی ہیں، لاہور میں کارکنوں پر ہونے والے حملے اور علی بلال کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس طرح کی ملاقاتیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree