ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کی جانب سے شرکائےجلوس میلادالنبیؐ کا شاندار استقبال

01 October 2023

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب اور ضلع ملتان کی جانب سے سالانہ مرکزی استقبالیہ کیمپ دولت گیٹ چوک میں لگایا گیا۔ اس موقع پر عید میلاد النبی ص کی ریلیوں کا بھرپور استقبال کیا گیا اور سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ علامہ قاضی نادر علوی، خاور شفقت بھٹہ، علامہ علامہ مصطفیٰ انصاری، علامہ وسیم معصومی، علامہ ہادی حسین، صوبائی کابینہ کے اراکین سید دلاور ذیدی، حسنین انصاری، وسیم زیدی، سید علی رضا بخاری، عاطف سرانی، ضلع ملتان کے آرگنائزر فہیم جعفر ایڈووکیٹ، عاشق حسین رکن آرگنائزنگ کمیٹی ملتان، صوبائی صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سخاوت سیال اور ثقلین نقوی نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree