وحدت نیوز(نجف اشرف)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی وفد کے ہمراہ نمائندہ رہبر معظم سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ایم-ڈبلیو-ایم نجف اشرف کے وفد کے ہمراہ عراق میں موجود مقام معظم رہبری کے نمائندہ و وکیل آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی (دام ظلہ) سے منگل کے روز مؤرخہ 19/12/2023 کو ملاقات کی، جس میں ملکی و عالمی صورتحال کو زیرِ بحث لایا گیا۔
ملاقات کی ابتدا میں نمائندہ رہبر معظم کی خدمت میں چئیرمین مجلس وحدت المسلمین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظہ اللہ) کا سلام عرض کیا گیا۔ اس ملاقات میں پاکستان کی بدلتی صورتحال، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی بربریت، چلاس میں بےگناہ شیعہ عوام کا قتلِ عام، ملک کے مختلف گوشوں میں شیعہ نسل کشی، امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا ملک میں اثر و رسوخ، ایم-ڈبلیو-ایم کی ملک میں حالیہ سرگرمیاں، پاکستان تحریکِ انصاف سے اتحاد، آئندہ آنے والے الیکشن میں ایم-ڈبلیو-ایم کا کردار اور نجف میں مقیم پاکستانی طلبہ کی مشکلات سمیت دیگر متعدد موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
نمائندہ رہبر معظم نے ان تمام موضوعات کو دلچسپی سے سنا اور آخر میں پاکستان کے امن و امان اور سلامتی سلامتی کیلئے خصوصی دعائے خیر کی۔