وحدت نیوز(لندن) مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کی مرکزی کابینہ و یونٹس کا آن لائن اھم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے نائب صدر جناب سید عامر عباس شاہ نقوی نے سرانجام دیئے۔ اجلاس کا آغاز یوتھ ونگ کے صدر مولانا ہاشم حسینی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔
اجلاس 29 ستمبر کو سالانہ برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے موقع پر میلاد النبی وحدت کانفرنس کے انعقاد کو موثر بنانے کیلئےمنعقد ھوا جس میں کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین سینیٹر جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب حفظ اللہ برطانیہ اپنے پہلے دورے پر تشریف لا رھے ھیں۔ اجلاس کے شرکاء کو اس موضوع پر ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی صاحب نے مفصل بریفنگ دی ۔ بعد میں تمام شرکاء نے اس 29 ستمبر کی کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی اپنی آراء پیش کیں ۔ چند فیصلہ جات یہ ھوئے کہ برطانیہ کے تمام علماء کو مدعو کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ راہ کربلا و عاشورا ہماری زندگیوں کے لیے بہترین درسگاہ ہے جو آج کے مظلوموں کیساتھ کھڑے رہنے کا پیغام دیتی ہے۔
برطانیہ بھر کے امام بارگاہوں و ادارہ جات کا جلد دورہ کر کے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے۔ نشرواشاعت کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔ شیعہ سنی علماء و نعت خواں حضرات کو دعوت دی جائے ۔ اجلاس کےآخر میں کہا گیا کہ راہ کربلا پر چلتے ہوئے ہم فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں جن کو کئی ماہ سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہا گیا کہ ہم ظالموں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شرکاء نے پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور سیاسی کارکنان و رہنماوں پر ظلم قید و بند اور چادر چار دیواری کی پامالی و عام شہریوں کو غائب کرنا یعنی مسنگ پرسن بنا دینا اس تمام فسطائیت کی شدید مذمت کی اور عمران خان سمیت تمام بیگناہ قیدی خواتین اور کارکنوں و مسنگ پرسنز کی جلد بازیابی و رہائی کا مطالبہ کیا چاہے وہ کسی فرقے مذہب و صوبے سے ھوں ۔ اجلاس کا اختتام دعا امام زمانہ عج سے ھوا ،اس اجلاس میں تمام شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔