وحدت نیوز(لندن) پارا چنار میں ہونے والے ظلم و بربریت پر لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر جسٹس فور پیس اور مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ ۔مقررین نے پاراچنار کے غیور اور نہتے شہریوں پر ظلم وستم سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا - لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنےجسٹس فور پیس اور مجلس وحدت مسلمین کی کال پر پاراچنار پہ حالیہ ظلم و بربریت کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا -
جس میں یو کے کے مختلف علاقوں سے مومنین و مومنات نے بچوں سمیت شرکت کی -جہاں پارا چنار کے بے گناہ مظلوم مسلمانوں کے قتل عام اور ظلم و بربریت پہ کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے خانوادوں اور اس مسلط کردہ جنگ میں ہونے والے زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا۔ اس نمائندہ احتجاجی مظاہرے میں شریک راہنماؤں، علماء کرام اور زعماء ملت جن میں الزھرا فاونڈیشن نوٹنگھم کے امام جمعہ بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ حر شبیری صاحب حجت الاسلام مولانا مشرف حسینی ، حجت الاسلام مولانا سید حسن عباس رضوی اور حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی کے علاوہ اقای شبیر بنگش نے خطاب فرمایا-جنہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پہ زور دیا کہ ملک کے شہریوں کی جان و مال و ناموس کی حفاظت پاکستان کے قومی ادروں کا فریضہ ہے-
مظاہرے میں صدر ادارہ جعفریہ رضا بھائی اور مہدی بھائی اور القائم سینٹر کے ارکان نے شرکت کی آور شھیدوں کو ترانے کیساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا ،آخر میں اجتماعی دعائے وحدت پڑھی گئی ۔اس مظاہرے میں شرکاء نے پارا چنار کے مظلوموں کے حق میں نعرے لگائے اور جنگ سے متاثرہ خانوادوں اور زخمیوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر یوکے کے مختلف اداروں اور شیعیان حیدر کرار کیطرف سے پاکستان ہائی کمیشن کو ایک اہم یاداشت پیش کی گئی۔جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ پاراچنار پر مسلط جنگ کوفی الفور بند کی جائے اور وہاں کے غیرت مند شہریوں کے جان و مال و ناموس کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔