ادارہ تبلیغات ، مدیریت زائرین غیر ایرانی اور ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام حرم مطہر امام رضاؑ میں شہید قائد علامہ عارف الحسینیؒ کی برسی کا انعقاد

06 August 2024

وحدت نیوز(مشھدمقدس)سفیر انقلاب، عالم مجاھد، علامہ شھید عارف حسین الحسینی کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے رواق دارالرحمہ حرم مطہر رضوی مشہد مقدس میں ادارہ تبلیغات اسلامی مدیریت زائرین غیر ایرانی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے تعاون سے سفیر نور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام، طلاب عظام، مرد و خواتین نے شرکت کی، پروگرام کی ابتدا تلاوت کلام مجید سے کی گئی جسکی سعاوت معروف قاری فاضلی نے حاصل کی۔ پروگرام کے پہلے مقرر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے مسئول حجة الاسلام المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی تھے جنھوں نے قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی شخصیت پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا شہید نے امام راحل خمینی بت شکن کے پیغام کو پاکستان بھر میں جس خوبصورتی سے اور تندہی سے پہنچایا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا شہید کی شخصیت تمام جہات سے کامل شخصیت تھی۔ ڈاکٹر شیرازی نے ادارہ تبلیغات اور مدیریت زائرین غیر ایرانی کا اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہدمقدس کے مسئولین کا پروگرام کو منعقد کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے دوسرے مقرر مجمع جھانی اہل البیت شعبہ مشھد کے مسئول  جناب حجالاسلام والمسلمین علامہ ایمانی مقدم تھے۔اُنہوں نے کہا شھید عارف الحسینی ایک معروف انقلابی شخصیت تھے وہ مکتب امام راحل کے فرزند تھے جنہوں نے امام خمینی رضوان اللہ کی آواز پر لبیک کہا اور امام پھر تا دم شھادت آپکا ساتھ دیا۔

 انہوں نے شہید القدس اسماعیل ھنیہ کو ایک عظیم مجاھد اور ایک عظیم لیڈر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ھنیہ کا خون رایگان نہیں جائے گا، سید محمد موسوی نے اپنی پرسوز آواز میں شھید کو خراج عقیدت پیش کیا اور ترانہ پڑھا، پروگرام کی نظامت کے فرائض سید قاسم شمسی نے اداکیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree