شہید عارف حسینی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا اور حقیقی حسینی ہونے کا کردار ادا کیا،حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر قربانی مقدم

08 August 2024

وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی طرف سے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی ، شہید اسماعیل ہنیہ اور شہداء پارہ چنار کی یاد میں سیمینار وحدت نیوز (اصفہان) تفصیلات کے مطابق 3 اگست 2024 کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی طرف سے شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 36ویں برسی ، شہید اسماعیل ہنیہ اور شہداء پارہ چنار کی یاد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

سیمنار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہو۔ اسکے بعد کانفرس کے مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر قربانی مقدم نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے شہید عارف حسین الحسینی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شہید الحسینی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا اور حق کے پیروکار رہے ۔ شہید الحسینی پاکستان میں ملت تشیع صحیح معنوں میں حقیقی راہنما تھے۔

اپنی گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا کہ آج کے اس دور میں حق اور باطل کی پہچان کافی نہیں ہے ۔عقلمند وہ شخص نہیں جو صرف صحیح راستہ کو باطل کے مقابلے میں پہچان لے بلکہ عاقل وہ ہے جو صحیح اور باطل کے درمیان سے حقیقت کو پہچان لے اسی طرح صرف حسینیوں کو یزیدیوں کے مقابل  میں پہچاننا کافی نہیں بلکہ حسینی ہونے کے دعویداروں کے درمیان سے حقیقی حسینی کو پہچاننا عقلمندی ہے۔

جیسا کہ آج کل بہت سارے مسلمان مسلمان ہونے کا دعوا تو کرتے ہیں لیکن حقیقت اسلام سے بہت دور ہیں بلکہ صیہونیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور شھید عارف الحسینی نے اپنے دور میں حقیقی حسینی ہونے کا کردار ادا کیا اور ہمیشہ حقیقت کی طرف لوگوں کو دعوت دی۔ آج بھی پارہ چنار میں شہید حسینی کے پروردہ جوان اور مومنین دشمن کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں اور شہید کے راستے کو کسی بھی صورت چھوڑنے کو تیار نہیں ۔شہید اسماعیل ہنیہ بھی مظلوموں کی حمایت کے جرم میں شہید کر دیے گئے ۔ ان شاءاللہ اس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔آخر میں دعاٸیہ کلمات کے ساتھ سیمنار کا اختتام کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree