قائد واقبال کے نظریہ پاکستان کے مطابق ہمیں تمام تر لسانی، قومی، مذہبی تعصبات سے بالا تر ہوکر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے،علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

15 August 2024

وحدت نیوز(قم) حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے نظریہ پاکستان کے مطابق ہمیں تمام تر لسانی، قومی، مذہبی تعصبات سے بالا تر ہوکر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ علمیہ البعثت قم المقدس کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے نظریہ پاکستان کے مطابق ہمیں تمام تر لسانی، قومی، مذہبی تعصبات سے بالا تر ہوکر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ پاکستان کا قیام شیعہ و سنی تمام مکاتب فکر کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے لہذا آج وقت کی ضرورت ہے کہ نظریہ پاکستان کو اسکی روح کے ساتھ زندہ کیا جائے تاکہ وطن عزیز کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔

علاوہ ازیں سربراہ امور خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ آج ملک دشمن قوتیں پاکستان میں قومی، لسانی اور مذہبی تعصبات کو ہوا دے کر اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل کر رہی ہیں لہذا ان سب عناصر کو باہمی وحدت و رواداری سے شکست دینی ہے۔ اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے اندر موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کو قائم کیا جائے اور وطن عزیز میں حقیقی آزادی کے لیے مل کر آواز اٹھانی چاہیے لہذا آئیں ہم سب مل کر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے شانہ بشانہ محنت کریں اور ملک کو درپیش سیاسی، معاشی، فکری، ثقافتی، داخلی اور بیرونی مسائل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree