وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنماء اور بلوچستان اسمبلی کے رکن آغا رضا رضوی نے علمدار روڈ میں جاری اپنے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انکا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت میرا فرض ہے۔ جس کام کیلئے منتخب ہوا ہوں وہی کام کر رہاہوں ،افواہوں سے ہماری حوصلہ شکنی کی ناکام کوشش ہمارے سیاسی مخالفین کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے اور وہ جھوٹے پروپیگینڈوں سے ہمارا نام خراب کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایم پی اے آغا رضا نے علمدار روڈ محلہ بیت الاحزان کے نو تعمیر شدہ کمیونٹی ہال کا دورہ کیا،ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویڑن کے سیکریٹری جنرل جناب عباس علی، کونسلر کربلائی رجب علی، پولیٹیکل کونسل کے ارکان حاجی کریم، کاظم علی، آفس سیکریٹری حاجی ناصر علی ، سیکریٹری فلاح و بہبود امان اللہ سمیت علاقے کے معتبرین بھی موجود تھے۔ علاقے کے عوام نے ایم پی اے آغا رضا کے خدمت کو سراہا اور کہا کہ انہیں چند اور مسائل در پیش ہیں ۔ علاقے کے لوگوں نے ایم ڈبلیو ایم کے نمائندوں پر پورے عزم اور بھروسے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل دریافت کرنے اورہماری خدمت کیلئے ایم پی اے آغا رضا کے شکر گزار ہے ۔ایسی عوامی نمائندگی کی مثال اس سے پہلے دور حکومت میں کبھی پیش نہیں کی گئی تھی۔ محلہ بیت الاحزان میں تعمیر کردہ یہ کمیونٹی ہال تین منزلہ عمارت پر مشتمل ہے، کمیونٹی ہال بنانے کا مقصد علاقے کے عوام کے مسائل کم کرنا ہے اور اسے عوام کے سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے شادی بیاہ ، فاتحہ خوانی اور دیگر فلاحی کاموں ، درس قرآن، کمپیوٹر کلاسز،ٹیوشن سینٹرز ، خواتین کی سلائی کڑھائی اور دیگر مثبت سرگرمیوں کیلئے بنایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ یہ کمیونٹی ہال کارگل کے ایک شہید فدا حسین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ، یہ کمیونٹی ہال اپنے تکمیل کے آخری مراحل تک پہنچ چکا ہے اور اسے جلد مکمل کرکے علاقے کے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، اور جلد ہی عوام کو اضافی خرچوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ یہ علاقہ خاصہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے اور علاقے کے لوگوں کی اکثریت غریب و مزدور طبقے سے تعلق رکھتا ہے۔اسی لئے یہ کمیونٹی ہال علاقے کے سماجی مسائل یعنی شادی بیاہ اور فاتحہ خوانی وغیرہ کے اخراجات میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے، اور عوام کیلئے مزید سہولیات کے منصوبے بھی جلد تکمیل پذیر ہونگے۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت سکردو روڈ کی تعمیر میں حکومتی خلوص نظر نہیں آرہا ہے جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت پورے پانچ سال تک عوام کو بیوقوف بناتی رہی اسی طرح نواز لیگی حکومت بھی محض اخباری بیانات کے ذریعے ٹرخانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔سکردو کے کہ عوام جب تک حکمرانوں کا جینا دوبھر نہیں کرینگے تب تلک گلگت سکردو روڈ کی تعمیر ممکن نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اور اس روڈ پر سفر انتہائی خطرناک ہوچکا ہے کئی دلخراش حادثات رونما ہونے کے باوجود اس روڈ کی تعمیر کو مختلف حیلے بہانوں سے روڑے اٹکانے کی حکومتی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ایک طرف حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے بلند بانگ دعوے کررہی ہے اور دوسری طرف دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سرکرنے کی غرض سے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو کن دشوار گزار راستوں سے گزرنا پڑتا ہے اس کا حکومت کو کئی احساس ہی نہیں۔سیاحت کے علاوہ دفاعی طور پر بھی اس روڈ کی انتہائی اہمیت ہے دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے پر مجبور کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو بھی اسی روڈ سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی آج کل کے بہانے تراشتے ہوئے اپنا وقت گزار دیا اور اب موجودہ حکومت بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غیر ضروری تاخیرے حربوں سے کام لے رہی ہے۔ملک کے دو وزرائے اعظم جناب یوسف رضا گیلانی اور جناب نواز شریف نے عوام سے گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کے وعدے کئے لیکن آج تک گلگت بلتستان کے عوام سے کئے گئے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں میں اخلاص ہو تو ہر رکاوٹ دور ہوسکتی ہے لیکن اگر حکومت مخلص نہ ہو تو بہانے تو تراش لئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اہم ترین روڈ کی تعمیر میں تاخیری حربوں سے ایک طرف علاقے کی معیشت پر کاری ضرب لگ جاتی ہے تو دوسری طرف قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے اور اب مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے اور عوام کو سڑکوں پر آنا ہی پڑے گا وعدوں پر یقین کرنے کا دور ختم ہوگیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالمی امن شدید خطرات سے دوچار ہے۔امریکہ اور اس کے حواری اپنی طاقت کے بل بوتے پرامت مسلمہ کو تباہی سے دوچار کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔پوری دنیا میں صرف مسلم ممالک ہی انتشار کا شکار ہیں ،امت مسلم کی تنزلی یہود ونصاریٰ کا اولین ایجنڈا ہے۔ہماری دانستہ غٖفلت ہمیں اپنے آئندہ نسلوں کا مجرم بنا دے گی۔مسلم حکمران دانشمندی اور بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے دوست نما دشمن کی پہچان پیدا کریں۔انہوں نے روس اور چین سمیت دیگر غیر متنازعہ قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی امن کے قیام کے لیے اپنا مخلصانہ کردار ادا کریں۔غیر یقینی کی موجودہ فضا کسی بھی ملک کے لیے سازگار نہیں۔مسلم ممالک کے مابین تصادم کی چھوٹی سی راہ عالمی جنگ کا راستہ ہموار کرنے کے لیے کافی ہے ۔مغربی استعمار مسلم ممالک میں لگی ہوئی آگ کا تماش بین بننے کی بجائے اس بجھانے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے دمشق کے نواحی علاقے سیدہ زینبؑ اور حمص میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں سو سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شام میں رسول اللہ ﷺ کی نواسی کا روضہ مبارک ہے۔ یہ شیعہ سنی تمام مسلمانوں کے متبرک ہے۔ داعش نامی ابلیسی قوتوں مسلمانوں اور ان کے مقدسات کی دشمن ہیں۔ان عناصر کی سرکوبی امت مسلمہ کے تمام مسالک کی شرعی ذمہ داری ہے۔مسلمان حکمران شام میں داعش کے خاتمے میں وہاں کی حکومت کے ساتھ عسکری تعاون کریں تاکہ ان مذموم عناصر کو شکست فاش ہو جو اسلام کے ررشن چہرے کو بدنما ثابت کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

وحدت نیوز (چھلگری) تحصیل بھاگ سانحہ میں ملوث دھشت گردوں کی عدم گرفتاری ، اور زخمیوں کے علاج معالجہ اور متاثرین کو نظر انداز کرنے پر احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ اکابرین نے اس موقع پرشہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ احتجاجی جلسہ سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی سیکریٹری تنظیم برادر یعقوب حسینی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی، و دیگر نے خطاب کیا اور سانحہ چھلگری کے متاثرین ، وارثان شہداء اور زخمیوں ، اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی،دھر نا دیکرہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا مظاہر ین نے حکو مت کے خلاف نعر ے با زی کی ٹریفک بند ہو نے ہونے کے با عث سینکڑوں گاڑیو ں کی قطا ریں لگ گئیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس و حد ت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علا مہ مقصو د ڈومکی نے مظا ہر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سا نحہ چھلگر ی کو چار ما ہ گز ر گئے لیکن واقعہ میں ملو ث ملز ما ن کو تا حا ل گر فتار نہیں کیا جا سکا جو حکو مت کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبو ت ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ واقع میں زخمی ہو نے والے افراد کو قر ض اٹھا کر اور گھر وں کے سا ما ن بیچ کر علا ج کرایا جا رہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو سا ت نکا ت پیش کیے ہیں جن پر ابھی تک عمل در آمد نہیں ہو رہا ہے ہیں انھو ں نے کہا ہمار ے مطا لبات تسلیم نہ کئے گے تو احتجا ج کا دائر ہ وسیع کیا جا ئے گا بعد از اں پا نچ گھنٹے تک قومی شا ہر اہ معطل رہنے کے بعدکمشنر نصیر آباد، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر بولان سے کامیاب مذاکرات کے بعد قومی شا ہر اہ کھو ل دیا گیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، امامیہ آرگنائزیشن اور مرکزی اثناعشری ٹرسٹ کے تحت مرکزی جامع مسجد G-6/2میں عظمت شہداءکانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مقررین میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ امین شہیدی، مرکزی ڈپٹی چیئرمین سنی اتحادکونسل سید جواد الحسن کاظمی ، سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی علامہ علی اکبر کاظمی شامل تھے۔

شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ شہید آیت اللہ باقرالنمر حریت پسندوں کا استعارہ ثابت ہوئے ہیں، آل سعود نے فقط اصولی اختلاف کی بناءپر انہیں تہہ تیغ کیاہے، انسانی وجمہوری اقتدار کے قاتل سعودی حکمران شام میں قائم بشارالاسد کی منتخب حکومت کو آمریت قرار دیتے ہیں ، جوکہ خود بادشاہت کے نام پر حجاز مقدس پر قابض ہیں ، امریکی زیرقیادت سعودی اتحاد کا ہدف داعش کا خاتمہ نہیں بلکہ اسرائیل دشمن شامی حکومت کا خاتمہ ہے،انسداد ہشت گردی کے نام پرتشکیل کردہ سعودی اتحادکی عراق وشام میں داعش کی مسلسل پسپائی کے بعد  زمینی کاروائی کس کے خلاف ہے؟پہلے حرمین شریفین کے تحفظ کے نام پر ورغلا کر امت مسلمہ کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جب بس نا چلا تو داعش کے خاتمے کے نام پر شام میں چڑھائی کا شور مچایا جا رہا ہے جب کہ داعش عراق وشام میں پہلے ہی مقاومتی بلاک کے ہاتھوں  شدید جانی ومالی نقصان کا سامناکرتے ہوئے پسپائی اختیار کررہی ہے۔

وحدت نیوز (جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی شوریٰ کا دو روزہ سہہ ماہی اجلاس مرکز تبلیغات وتعلیمات اسلامی جامشورومیں منعقد ہوا ، علامہ مختارامامی کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری ، رکن شوریٰ عالی علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ احمد اقبال رضوی ، مہدی عابدی سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 27مارچ کو بھٹ شاہ میں عظیم الشان عوامی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا،جس میں وادی مہران کے ہزاروں غیرت مند شہری شرکت اور  شیعہ سنی علمائے کرام وقائدین خطاب کریں گے،جبکہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی ٹیم علامہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر جلدتھر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ بھی کرے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree